23 مارچ 2018 - 19:15
سعودی عرب نے امت مسلمہ کے قلب کو مجروح اور فلسطینی مقاصد کو نظرانداز کر دیا: تحریک آزادی فلسطین

عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے بھارت اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دیے جانے کو مسلمانوں کے جذبات کی توہین اور فلسطین مقاصد کی پاسداری میں خیانت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب آمد و رفت کرنے والی بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دیے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں اس اقدام کو مسلمانوں کے جذبات کی توہین قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے تحریک آزادی فلسطین نے سعودی عرب کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب کے مقصد سے جانے والی بھارتی پروازوں کے لیے سعودی عرب کا اپنی فضائی حدود کھول دینا فلسطینی مقاصد پر کڑی ضربت اور مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ایئر لاین (ایئر اینڈیا) نے تل ابیب کے مقصد سے سعودی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز جمعرات کو پہلی بار اوڑان بھری ہے۔
فلسطینی عوام کی نمایندگی کرنے والی تحریک نے اپنے بیان میں تاکید کی ہےکہ سعودی عرب جو سرکاری طور پر عربی اتحاد کے بانی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے نے اپنے اس اقدام کے ذریعے امت مسلمہ کے قلب کو مجروح کر دیا ہے۔
بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ حالیہ اربوں ڈالر کی قرار دادوں کا انعقاد اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بہتری کے لیے بن سلمان کی تک و دو، محض ان کے اپنے تخت و تاج کی حفاظت کی خاطر ہے اور قبلہ اول سے سعودی عرب کا کوئی سروکار نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲